• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سجاد لون نے پیپلز کانفرنس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پیپلز کانفرنس عوام کی باوقار زندگی کی ضامن : سجاد لون

Online Editor by Online Editor
2022-11-16
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سجاد لون نے پیپلز کانفرنس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/16نومبر :
سجاد غنی لون نے آج پارٹی کے الیکٹورل جنرل کونسل کی موجودگی میں صدر جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔۔۔ پارٹی کی الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین سید بشارت بخاری نے اس پُر وقار تقریب پر ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سمیت جنرل کونسل کے ہزاروں مندوبین نے شرکت کی۔
حلف لینے کے بعد لون نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی طور پر موجودہ دور نہایت ہی پُر آشوب ہے اور جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت کو منفرد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں قیادت کی مختلف تعریفیں ہیں اور موجودہ دور میں قیادت کا مطلب لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے لئے سینہ سپر ہوجانا ہے اور قیادت کا تقاضا ہے کہ وہ عوام کے سامنے حقیقت اور سچ بیان کرے ۔
لون نے کہا کہ سیاست میں سب سے آسان کام جھوٹ کا سہارا لینا ہے اور سب سے مشکل کام مصیبت کے وقت سچ بولنا ہے لیکن ہم پیپلز کانفرنس میں اس بات کو یقینی بنانے کی مثبت کوشش کریں گے کہ ہم سچ کا سہارا لے کر ایمانداری ، حوصلے اور یقین محکم کے ساتھ قیادت کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت آیا ہے کہ قیادت غیر متزلزل ہو کر دوبارہ ایک جرات کے ساتھ سچ کے لئے سامنے آئے اور عوام کی رہنمائی کریں اور عوام کو بھی سچ کی پیروی کرنے دیں۔ موجود دور میں قیادت کو جموں و کشمیر کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے مفادات کا تحفظ سب سے بڑا چیلنج ہے اور یہ کہ پیپلز کانفرنس ایک عام کشمیری کو نشانہ بننے سے بچانے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ کوشش کرے گی۔
لون نے مزید زور دے کر کہا کہ پیپلز کانفرنس وہ جماعت ہے جس نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور پارٹی لوگوں کی زندگی کو باوقار طریقے سے گزارنے کے تعلق سے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔ لون نے مزید کہا کہ ہم سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور جموں و کشمیر کے عوام کے اس شاندار سیاسی وراثت کی بحالی کے لئے انتھک کوشش کریں گے جس کی ہم نے پرورش کی ہے ۔ اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تگ و دو کریں گے کہ اس شاندار وراثت کی بحالی ممکن ہو ۔اس موقع پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی جن میں عبدالغنی وکیل، عمران رضا انصاری، نظام الدین بٹ، سید منصور حسین، میر محمد فیاض، نذیر لاوے، ایڈووکیٹ بشیر احمد ڈار، عابد حسین انصاری، خورشید عالم، راجہ اعجاز علی ، محمد عباس وانی، یاسر ریشی، محمد اشرف میر، ہلال راتھر، عرفان انصاری، عرفان پنڈتپوری، حاجی فاروق احمد، نجیب نقوی، بشیر احمد چالکو، کنیز فاطمہ، عدنان اشرف میر، میر حفیظ اللہ، رشید محمود، عرفان مٹو، راشد لون ، مشتاق احمد لون، ایڈوکیٹ سلیم پرے، ریدھم سنگھ شامل ہیں ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فرانس کی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں کرنے کی تیاری

Next Post

مروہ کشتواڑ میں ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری ،چار خواتین سمیت 8مسافر از جان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
مروہ کشتواڑ میں ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری ،چار خواتین سمیت 8مسافر از جان

مروہ کشتواڑ میں ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری ،چار خواتین سمیت 8مسافر از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan