سری نگر ،17 نومبر:
جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی کے تین کشمیری سکالرز کو پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ (پی ایم آر ایف) کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ منتخب سکالرس میں مدثر یونس صوفی ساکن وہی بوگ پلوامہ ، شاہ مشیر العالم ساکن کھجی پورہ کولگام اور سکینہ ساکن پٹن بارہ مولہ شامل ہیں۔ تینوں جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے شعبہ فزکس میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ طلبا ءمیں سے ایک نے تصدیق کی کہ اُنہیں حال ہی میں مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار اور جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پدم نجمہ اختر نے مبارکباد دی۔
ساکلر ز کو ان کی مثالی کارکردگی اور انتہائی شاندار تحقیق کی وجہ سے فیلو شپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے کیونکہ اس فیلو شپ کے لئے انتخاب کا عمل آئی آئی ٹی مدراس کے سخت جائزے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔سکیم کے مطابق ہر سکالر کو پہلے دو سال کے لئے ستر ہزار ، تیسرے سال کے لئے 75ہزار اور چوتھے سال کے لئے 80ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ انہیں دس لاکھ کی کل ریسرچ گرانٹ بھی ملے گی۔ یہ فیلو شپ سکیم تمام بھارتی یونیورسٹیوں اور پبلک سروس کمینشوں میں تمام 2پلیس اور 3پلیس بھرتی میں تین سکالرز کے انتخاب کو یقینی بنائے گی اور اس کی حمایت کرئے گی۔
