• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جے کے آر ایل ایم نے جموں وکشمیر یوٹی میں 1800 ایس ایچ جیز کے اَراکین کو بااِختیار بنانے کیلئے میشو کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

یہ شراکت داری رورل کمیونٹیوں کیلئے زندگی اور معاش کی تعمیر میں مدد ے گی: لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2022-11-17
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جے کے آر ایل ایم نے جموں وکشمیر یوٹی میں 1800 ایس ایچ جیز کے اَراکین کو بااِختیار بنانے کیلئے میشو کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/17؍نومبر:
جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہڈس مشن ( اُمید) اور ہندوستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اِنٹرنیٹ کامرس کمپنی میشو نے 1,800 سیلف ہیلپ گروپوں کی ترقی میں آن لائن پلیٹ فارم اَپنے کاروبار کو شروع کرنے ، بڑھانے اور دیہی خواتین اَنٹرپرینیوروں کو بااِختیار بنانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی موجودگی میں آج یہاں راج بھون میں مفاہمت نامے پر دستخط اور تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین اَنٹرپرینیوروں اور میشو کے اَفسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت رورل کمیونیٹوں کی زندگی اور ذریعہ معاش کی تعمیر میں مدد کرے گی اور دیہی خواتین کاروباریوں کو معاشی سرگرمیوں اور مالی آزادی تک زیادہ سے زیادہ رَسائی فراہم کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ رورل لائیو ہڈس مشن اور اِی ۔ کامرس کی بڑی کمپنی میشو کی شراکت جموںوکشمیر کی مخصوص مصنوعات کو وسیع تر کسٹمربیس کے لئے دستیاب کرنے ، ایس ایچ جیز کو ان کے کاروبار کو بڑھانے کے لئے عالمی مارکیٹ فراہم کرنے اور اُنہیں اتما نربھر بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔
اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموں وکشمیر کے فنون او ردستکاری نے شالوں او رقالینوں سے لے کر پھول کاری تک اَپنی اِنفرادیت کے لئے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے ۔ میشو کے ساتھ آن لائن جانے سے ان خواتین کو ہندوستان کے کونے کونے میں ایسی مصنوعات فروخت کرنے کی اِجازت ملے گی اور زیادہ نمائش اور اِضافی آمدنی سے فائدہ ہوگا۔ڈیجیٹل شمولیت سے انہیں خود روزگار کاروباری بننے اور مالی آزادی حاصل کرنے کی پور ا کرنے میں مدد ملے گی۔جے کے آر ایل ایم اُمید او رمیشو نے پہلے ہی ان ایس ایچ جیز سے تیار کردہ مصنوعات کی نشاندہی کی ہے جو آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کی جاسکتی ہیں جیسے چابھاری اور بینا گھاس کی اشیاء ، پیپر ماشی ، ضروری تیل ، اونی اور کریول کڑھائی والی مصنوعات جو جموں وکشمیر میں بنی ہیں۔ اسے بتایا گیا کہ جے کے آر ایل ایم امید اَپنی طرف سے اِنٹرنیٹ اور مالیاتی خدمات تک رَسائی سے ان خواتین اَنٹرپرینیوروں کی ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لئے تمام ضروری تعاون فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ شراکت جے کے آر ایل ایم اور میشو کو دیہی اِداروں کو نچلی سطح سے بڑے پیمانے پر بڑھانے اور دیہی خواتین کی زندگی میں تبدیلی لانے کا موقعہ بھی فراہم کرے گی۔اُنہوں نے نچلی سطح پر مضبوط اِداروں کی تعمیر سے خواتین کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو دیرپا تبدیلی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے ہم جموںوکشمیر کے دیہی علاقوں کا اَز سر نو تصور کرنے اور کاریگروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ایک مضبوط مارکیٹ رابطہ اور اِی۔ کامرس پلیٹ فارم فراہم کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تقریباً5.5 لاکھ خواتین زائد اَز 64,000 ایس ایچ جیز سے وابستہ ہیں اور تقریباً ہر پنچایت میں آج دو خواتین کاروبار ی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ خواتین اَنٹرپرینیوروں کی معاشی سرگرمیوں تک رَسائی نے ان سیلف ہیلپ گروپوں کو دیہی معیشت کی ریڈھ کی ہڈ ی بنایا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج کا مفاہمت نامہ اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے سیلف ہیلپ گروپس کے منتخب ممبران بااِختیار ہوں او ران کی حقیقی صلاحیت کا پوری طرح سے اِدراک ہو۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں دستکاری میں بہت زیادہ ہنر ہے اور اِس تعاون سے ہم خواتین کی ایک بڑی تعداد کو بااِختیار بنانے کے قابل ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں کمیونٹی کے ساتھ ساتھ یونین ٹیریٹری کو بھی بااِختیار بنایا جائے گا۔میشو کے شریک بانی او رسی ٹی او سنجیو برنوال نے کہا،’’ ہمیں اِی ۔ کامرس کو جمہوری بنانے کے اَپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے’ اُمید‘ جے کے آر ایل ایم اور جموںوکشمیر حکومت کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔خواتین کاروباری اَفراد ہندوستان کی معیشت کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہیں اور میشو نے ان میں سے لاکھوں کو آن لائن دُنیا میں کامیاب ہونے کے لئے بااِختیار بنایا ہے ۔ اِس شراکت داری سے ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس سمت میں اَپنی کوششوں کو مزید وسعت دیں گے اور جموںوکشمیر کے ان سیلف ہیلپ گروپوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کا اِدراک کرنے کے قابل بنائیں گے ۔ ہم اُنہیں وہ تمام ٹولز او ررہنمائی فراہم کریں گے جن کی انہیں میشو کے ساتھ اَپنے کاروبار کو آن لائن بڑھانے کے لئے درکار ہے۔‘‘
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جے کے آر ایل ایم سے کہا کہ وہ برانڈ ویلیو بنانے خاطر مصنوعات کی تصدیق کے لئے ایک جامع نظام وضع کرے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِی ۔ کامرس آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور ورچیول شو روموں میں ہماری مصنوعات کی نمائش پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔
اِنتظامی سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج محترمہ مندیپ کور نے مقامی مصنوعات کو اِی ۔ مارکیٹس سے جوڑنے کے لئے کئے گئے اَقدامات کے بارے میں بتایا۔
مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم محترمہ اِندو کنول چِب نے مفاہمت نامے کے اہم پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میشو کے ساتھ شراکت داری نہ صر ف ایس ایچ جی خواتین کو ان کی مصنوعات کی اچھی قیمتیں فراہم کرے گی بلکہ ان کی کاروباری ترقی کے لئے ایک نئی شناخت بھی فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اِس ایسو سی ایشن سے خواتین کاریگروں کو ممکنہ طور پر وسیع مارکیٹ بیس تک رَسائی حاصل ہوگی جبکہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی جموںوکشمیر سے منفرد مصنوعات ملک بھر میں میشو کے لاکھوں صارفین کے لئے دستیاب ہوں گی جس سے دیہی کاروبار کو تقویت ملے گی۔
اِس موقعہ پر جے کے آر ایل ایم سے معاش پیدا کرنے کے اقدامات پر ایک مختصر فلم بھی دِکھا ئی گئی۔
مفاہمت نامے کی دستخطی تقریب میں ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈس مشن جموں محترمہ مردھو سلاتھیہ ، سربراہ پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ اَفیئر میشو محترمہ پراچی بھوچر اور سینئر اَفسران موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کندھے سے کندھا ملا کر، یک زبان اور یک جُٹ ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے زیر اہتمام کسان میلے کا افتتاح کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے زیر اہتمام کسان میلے کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے زیر اہتمام کسان میلے کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan