جموں ،26 نومبر:
جموں و کشمیر حکومت نے پنشنرز اور فیملی پنشنرز کے لیے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے، خزانے یا بینک کے ذریعے پنشن حاصل کرنے کی تاریخ میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اکاؤنٹس اینڈ ٹریژریز، جے اینڈ کے محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کے ذریعہ بتایا کہ 23 دسمبر تک یا اس سے پہلے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں ناکامی کی صورت میں دسمبر اور اس کے بعد کی پنشن ادا نہیں کی جائے گی۔مزید کہا کہ اس توسیعی مدت کے دوران، پنشن ڈسبرسنگ اتھارٹی کے ذریعے بلاتعطل ادا کی جاتی رہے گی۔ پنشنرز اور فیملی پنشنرز جو ٹریژری یا بینک کے ذریعے پنشن حاصل کرتے ہیں، انہیں ایک کیلنڈر سال میں یعنی نومبر کے آخر تک ایک بار لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔محکمہ خزانہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ پنشنرز،فیملی پنشنرز کی ایک بڑی تعداد نے ابھی تک اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہے، کیونکہ نومبر 2022 اور اس کے بعد کی پنشن بینک یا ٹریژری سے ادا نہیں کی جا سکتی ۔پنشنرز یا فیملی پنشنرز کو تکلیف سے بچنے کے لیے، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 23 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے۔ اس لیے تمام پنشنرز اور فیملی پنشنرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا لائف سرٹیفکیٹ متعلقہ بینک یا ٹریژری میں جمع کرائیں۔ 23 دسمبر 2022 تک یا اس سے پہلے اگر ایسا نہ کیا گیا تو دسمبر اور اس کے بعد کے مہینے کے لیے پنشن کی تقسیم روک دی جائے گی۔
