سرینگر، 06 ڈسمبر:
محکمہ موسمیات کشمیر نے عوام کےلئے کی تازہ ایڈوائزری جاری۔انہوں نے کہا ہے کہ اگلے 10- 15 دنوں کے دوران موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع نہیں ہے۔جبکہ مغربی ڈسٹربنس 09 دسمبر کو جموں و کشمیر کو متاثر کر سکتا ہے۔ جسکی وجہ سے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور اونچے علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری متوقع ہے۔ زیادہ تر سرگرمی بانڈی پورہ، گاندربل اور اننت ناگ اضلاع کے ساتھ ساتھ کپواڑہ ضلع کے چند اونچے علاقوں میں دیکھی جائے گی۔
میدانی علاقوں میں برفباری کے امکانات بہت کم ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ میدانی علاقوں میں ہر جگہ بارش نہ ہو۔ جبکہ جموں کے علاقے میں کسی اہم سرگرمی کی توقع نہیں ہے، حالانکہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔اسی طرح کرگل ضلع میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔ لیہہ ضلع میں، چند مقامات پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
