جموں/12جنوری:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے لوہڑی جو 13؍ جنوری 2023ء کو آتی ہے اور مکر سنکرانتی جو 14 ؍ جنوری 2023 ء کو آتی ہے، کے موقعہ پر لوگوں کو اَپنی مبارک بار پیش کی ہے۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ میںلوہڑی او رمکر سنکرانتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور انہیں ہر خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہماری مشترکہ اخلاقیات اور ثقافت کی علامت ہیں اوریہ تہوار سال کے اچھے دور کی نوید لے کر آئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ خوشی کا موقعہ ہمیں اَپنے کسانوں کے جذبے کو سلام کرنے اور قوم کی تعمیر میں ان کی محنت اور شراکت کو تسلیم کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ تہوار سب کے لئے خوشی ،مسرت اورخوشحالی لے کر آئیں۔
