جموں/24جنوری:
مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ فورم کے بانی چیئرمین رجنیش گوئنکا نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
رجنیش گوئنکا نے آرگنائزیشن کے اَفسران کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کو گزشتہ برس نئی دہلی میں منعقدہ آٹھویں اِنڈیا انٹرنیشنل ایم ایس ایم ای سٹارٹ اپ ایکسپو اینڈ سمٹ کے بعد جموں و کشمیر کے ایم ایس ایم ای کے فروغ کے سلسلے میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ وفد نے انہیں آئندہ نویں انڈیا انٹرنیشنل ایم ایس ایم اِی سٹارٹ اپ ایکسپو اور سمٹ کی تیاری اور توجہ کے شعبوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایس گوئنکا اور ایم ایس ایم اِی ۔ ڈی ایف کے اَفسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے ایم ایس ایم اِی سٹارٹ اپس کو فروغ دینے کی کوششوں میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دِلایا۔
