سرینگر/06جنوری:
شوپیاں میں سابق سیاسی لیڈران اور وزراء کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضے میں لی جانے والی 13کنال اراضی کو بازیاب کرایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حکام نے پیر کو کہا کہ انہدامی کارروائی کے دوران محکمہ نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میںسابق وزیر اور سیاسی لیڈر کے زیر قبضہ 13 کنال سے زیادہ جنگلاتی اراضی واپس حاصل کی ہے۔
انہوںنے بتایا کہ محکمہ ریونیو کی ٹیم نے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر شوپیاں کے سیڈو علاقے میں سابق وزیر تاج محی الدین سے 13 کنال اور 16 مرلہ جنگلاتی اراضی واپس لی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 35 کنال اراضی تھی جس میں سے 13 کنال اور 16 مرلے پر سابق وزیر کا ناجائز قبضہ پایا گیا۔حکام نے بتایا کہ سرکاری اراضی اور کاہچرائی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی ۔
