سری نگر،14 فروری :
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں جان بحق ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لئے ان جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سال2019 میں پلوامہ حملے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔
