• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ترکیہ، شام:ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد، مزید 9 افراد ملبے سے نکال لیے گئے

Online Editor by Online Editor
2023-02-15
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
ترکیہ، شام:ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد، مزید 9 افراد ملبے سے نکال لیے گئے
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے ایک ہفتے بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید نو افراد کو نکال لیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امدادی کارروائیوں کا محور اب متاثرین کی مدد کرنا ہے جو شدید سردی کے موسم میں بےگھر ہیں اور انہیں مناسب خوراک دستیاب نہیں ہے۔
ترکیہ اور شام میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دونوں ممالک میں متعدد شہروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوغان نے چھ فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد تسلیم کیا تھا کہ ابتدا میں حکومتی ردعمل میں کچھ مسائل تھے لیکن اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے انقرہ میں ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تھا کہ ’ہم نہ صرف اپنے ملک بلکہ انسانیت کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔‘منگل کو ریسکیو ہونے والوں میں 17 اور 21 برس کے دو بھائی بھی ہیں جنہیں کہرامنماراس صوبے میں اپارٹمنٹس کے ملبے سے نکالا گیا۔انطاکیہ میں ایک شامی شخص اور جوان خاتون جو دو سو سے زائد گھنٹے تک ملبے تلے پھنسے ہوئے تھے، ریسکیو کیا گیا۔
ایک امدادی کارکن کا کہنا تھا کہ ابھی مزید افراد زندہ بچ سکتے ہیں۔ لیکن اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ ریسکیو کا مرحلہ بند ہونے لگا ہے اور توجہ رہائش، خوراک اور سکولنگ پر مرکوز ہے۔ترکیہ کے جنوب مشرقی شہر غازی انتیپ میں کھیل کے میدان میں ایک پناہ گزین حسن صائموا اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’لوگ بہت تکلیف میں ہیں، ہم نے خیمہ، امداد یا کچھ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی، لیکن ابھی تک ہمیں کچھ نہیں ملا۔‘صائموا اور دوسرے شامی جنہوں نے اپنے ملک میں جنگ کی وجہ سے غازی انتیپ میں پناہ حاصل کی تھی، اب زلزلے سے بے گھر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کھیل کے میدان میں عارضی خیمے لگانے کے لیے پلاسٹک کی چادریں، کمبل اور گتے کا استعمال کیا ہے۔یورپ کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہانس ہنری پی کلوج کے مطابق ’ضرورتیں بہت زیادہ ہیں اور گھنٹے کے حساب سے بڑھ رہی ہیں۔ دونوں ممالک میں تقریباً دو کروڑ 60 افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کم عمری کی شادی لڑکیوں کی نشوونما کو متاثرکرتی ہے

Next Post

سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر میں کالجز میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں شروع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر میں کالجز میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں شروع

سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر میں کالجز میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan