جموں/18؍فروری:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شب معراج کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ میںشب معراج کے موقعہ پر عوام کو مبارک با د پیش کرتا ہوں ۔ یہ مقدس رات لوگوں کو دعاکرنے ، اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوںکو بخشش اور معافی مانگنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے ۔میں سب کی بھلائی ، خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘
