جموں،24 فروری:
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دس بکریاں اور ایک بیل جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مینڈھر کےتکیہ کالابن علاقے میں دوران شب ایک گاؤں خانے میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو کرنے تک گاؤ خانے میں موجود دس بکریاں اور ایک بیل جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
یہ گاؤں خانہ نسیمہ بیگم زوجہ مرحوم کرامت حسین خان کا تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون نے آگ کی اس واردات میں سب کچھ کھو دیا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے متاثرہ خاتون کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے۔
