سرینگر/02 مارچ:
پہلگام میں موسم بہار نے خوبصورت دستک دی ہے اور سیاحت سے وابستہ لوگ سرما کے اچھے سیزن کے بعد موسم بہار اور گرما کے مہینوں میں ایک اچھے سیاحتی سیزن کی ا±مید کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) سید سجاد قادری نے بتایا گذشتہ سال دس لاکھ سے زائد سیاحوں نے پہلگام کا رخ کیا اور سرما کے تین ماہ میں قریب ایک لاکھ سے زائد سیاح یہاں آئے۔ باوصف بھی سال2022 کے دوران لاکھوں کی تعداد میں غیر مقامی سیاح پہلگام کی بے مثال قدرتی اورحسن و جمال کے مناظر سے لطف اندوز ہوگئے۔
سجاد قادری نے بتایا پہلگام میں سال 2021 کے مقابلے میں سال2022 کا سیاحتی سیزن شاندار رہا۔ پہلگام مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی ہمیشہ اولین ترجیح رہتی ہے اور دسمبر 2022 تک 9 لاکھ سے زیادہ سیاح اس کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوگئے اور اس سال بھی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کے وادی کا رخ کرنے کا امکان ہے اور سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد اچھے سیزن کی ا±مید کر رہے ہیں کیونکہ کشمیر کے ہوٹلوں میں جون تک 80 فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔ہوٹل ریڈیسن پہلگام کے جنرل منیجر گورمیت سنگھ ریدوا نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ اس سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پہلگام کا رخ کر سکتی ہے اور یہ تب ممکن ہے جب یہاں حالات ٹھیک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جون تک ہوٹلوں میں80 فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔
سرما کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ سیاح گلمرگ اور پہلگام کی سیر کیلئے آئے اور ہوٹلوں میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔پہلگام میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوئے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔مقامی شہری غلام نبی لون اور سیاحت سے جڑے افراد، تاجروں ، گھوڑے والوں ، پونے والوں ، ہوٹل اور رستوران مالکان نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں برس یہاں پر ایک بار پھر سیاحتی سیزن شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برس پہلے موسم سرمائ میں یہاں پر کوئی نہیں آرہا تھا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی ذہنی پریشانی لاحق تھی کیوں کہ پہلگام کی 90 فیصدی آبادی سیاحت سے جڑی ہوئی ہے اور یہی ان کا روز گار ہے۔
