سرینگر 02 مارچ:
جموں وکشمیر انتظامیہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے لئے نئے پرنسپل کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
یو پی آئی کے مطابق جمعرات کے روز ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کا نیا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ پروفیسر ایچ او ڈی گورنمنٹ میڈیکل کالج کو اب پرنسپل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
