جموں۔ 3؍ مارچ:
پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹس (PAAs) کے کاموں اور ذمہ داریوں کو بڑھاتے ہوئے، محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج، جموں و کشمیر نے انہیں محکمے کے ذریعے چلائی جانے والی تمام سرکاری اسکیموں کے لیے پہلے دستخط کنندگان کے طور پر مقرر کیا ہے۔
اس سلسلے میں آر ڈی ڈی اور پنچایتی راج محکمہ کی طرف سے آج جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، پنچاتی اکاونٹس کے معاونین اب jk.panchayat پورٹل پر منظور شدہ جی ڈی پی ڈی کو اپ لوڈ کرنے، آڈٹ پیرا اوراوبی آئٹمز کی کلیئرنس، آڈٹ مشاہدات کا جواب دینے اور رقم کی وصولی، اگر کوئی ہو تو ذمہ دار ہوں گے۔
آرڈر میں مزید کہا گیا کہ پی اے اے اب پنچایت سکریٹری کو مہاتما گاندھی نریگا اسکیم سمیت تمام سرکاری پروگراموں میں پہلے دستخط کنندگان کے طور پر تبدیل کریں گے۔ پہلے دستخط کنندہ کے طور پر، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ کسی بھی ادائیگی سے پہلے پنچایتوں کے تمام مالیاتی لین دین کو درست طریقے سے ریکارڈ کیا گیا ہے، تصدیق کی گئی ہے اور اس کی اجازت دی گئی ہے۔
