سری نگر، 05مارچ:
شمالی ضلع بارہ مولہ کے شیری نارواو میں اتوار کی صبح سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے شیری نارواو میں دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت طاریق احمد گنائی اور بشیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
