سرینگر/ 07مارچ :
جموںو کشمیر سرکار نے ایک غیرمعامولی فیصلہ لیتے ہوئے رائل گائف کورس جو اشیاء کاسب سے بڑا گائف کورس ماناجاتاہے کوپبلک پارٹنر شپ پر دینے کافیصلہ کیاہے ۔ایشیا ء میںبڑے گائف کورسوں میںرائل گائف کورس کاسب سے بڑا گائف کورس ماناجاتا ہے او رسرکار نے ا سے پرائیوٹ ہاتھوں میںدینے کامن بنالیا ہے
جموں وکشمیر انتظامی کونسل کے ادارے کی انتظامیہ سے گائف کورس کی ممبرشپ اخراجات امدانی گرانٹ اراضی اور دوسرے سامان کے بارے میں تفصیلات مانگی ہے اور ادارے کوجلد سے جلد تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور پچھلے پانچ برسوں سے گائف کورس کی پرفارمنس فیس کے بارے میں بھی سرکار نے جانکاری مانگی ہے ۔
ایک سینئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ گائف کورس کوآوٹ سورس کیاجارہاہے تاکہ جموںو کشمیر کی معاشی اور اقتصادی حالت میں بہتری لائی جاسکے۔
