سرینگر/07مارچ :
نئی دلی میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالبہ پر ایک آٹو رکھشا ڈرائیور نے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے ملزم آٹو ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
سی این آئی کے مطابق قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح فرینڈز کالونی نئی دہلی کے قریب ایک آٹو ڈرائیور کے ذریعہ مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد کشمیر کی ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک میڈیکل طالبہ جو فی الحال انٹرن شپ سے کررہی تھی کرایہ پر جھگڑے کے بعد ایک آٹو ڈرائیور نے کسی تیز چیز سے حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون طالبہ کو اس واقعے میں پیٹ میں چوٹیں آئی تھیں اور اسے علاج کے لیے قریبی صحت مرکز میں منتقل کیا گیا تھا۔اس سے پہلے کہ پولیس موقع پر پہنچ پاتی، مبینہ آٹو ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا انہوں نے بتایاکہ فرینڈز کالونی پولیس اسٹیشن، نئی دہلی کے ایک سینئر پولیس افسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس افسر نے کہاکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجرم کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
