• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر اور جموں کے عوام کی پریشانیوں، ناراضگی اور مایوسی میں کوئی فرق نہیں: عمر عبداللہ

حکومت کا فائدہ حقداروں کو نہیں بلکہ بہروپیوںکو مل رہا ہے

Online Editor by Online Editor
2023-03-20
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر اور جموں کے عوام کی پریشانیوں، ناراضگی اور مایوسی میں کوئی فرق نہیں: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،20مارچ:
موسم اور رہن سہن کے علاوہ دیگر کئی چیزوں میں کشمیر اور جموں کے درمیان کافی فرق ہے لیکن موجودہ دور میں ایک ایسی چیز ہے جو دونوں طرف برابر ہے اور وہ لوگوں کی پریشانی، ناراضگی اور مایوسی ہے۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج مجالٹہ نگروٹہ جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع کا انعقاد ڈی ڈی سی سی دنسل شمیم بیگم اور بی ڈی سی چیئرپرسن چودھری رحمت علی کیا تھا جبکہ صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔
عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ گذشتہ4سال کے حالات و واقعات سے جموں و کشمیر کے لوگ پریشان ، بے چینی اور غیر یقینیت کے شکارہیں۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں میں وہاں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن وہ حقیقی مسکراہٹ اور خوشی کہیں بھی دیکھنے ملتی نہیں ہے۔ اگر کوئی تھوڑی دیر کیلئے مسکرا بھی دیتا ہے تو فوری طور پر اندر کی پریشانیاں اور دکھ و درد اُس پر حاوی ہوجاتا ہے۔جہاں بھی دیکھو وہاں لوگ مایوس اور پریشان۔ جن کے پاس زمین کا چھوٹا ٹکرا ہے آج وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ پتہ نہیں کب حکومت کا کوئی فرمان آئے گااورانہیں اپنی زمین سے الگ کیا جائے گا۔ جن زمینوں پر شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے یہاں جموں، لداخ اور کشمیر کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے ،اُن زمینوں پر آج حکمرانوں کی نظریں ہیں۔
بجائے اس کے کہ موجودہ حکمران پانی پانی فراہمی کیلئے ٹینکر ، بچوں کو سکول لے جانے کیلئے بسیں اور مریضوں کو ہسپتال لے جانے کیلئے ایمبولنسوں کی خریداری کرتے موجودہ حکمران بلڈوزروں کی خریداری میں مصروف ہیں۔عمر عبداللہ نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہاں حقدار کو اپنا حق نہیںملتا ہے،حکومت کا فائدہ وہ لوگ اُٹھا رہے ہیں، جو دھوکہ دہی کرکے آتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک بندہ گجرات سے آیا یہاں حکومت کو کہاکہ میں وزیر اعظم کے دفتر میں کام کرتا ہوں اور یہاں کے حکمرانوں نے اس کے بارے میں حقائق جانے کی زہمت بھی گوارا تک نہیں کی۔
اتنا کہنے پر ہی کہ ’’میںوزیر اعظم دفتر سے آیا ہوں‘‘ ہمارے افسران اس کے سامنے قطار میں کھڑے ہوگئے۔کسی نے دلی فون کرکے پتہ کرنے کی کوشش تک نہیں کی، آج تو سب کے پاس موبائل فون اور انٹرنیٹ ہے کوئی Googleپر ہی موصوف کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھی ہیں جو ماضی میں وزیر رہ چکے ہیں اور جن پر حملے ہوئے بھی ہیں آج انہیں منت سماجت کے باوجو دبھی اسکوارٹ گاڑی نہیںملتی ہے بلٹ پروف گاڑی تودور کی بات لیکن اُس فراڈ شخص کو ڈبل اسکوارٹ، بلٹ پروف گاڑی، سائرن، فائو سٹار ہوٹل میں قیام و طعام کی سہولیات دی گئیں۔ مذکورہ فراڈ شخص لائن آف کنٹرول کا معائینہ بھی کیا اور اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں حالات کا جائزہ بھی لیا اور سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ اُس کمرے کے باہر روز وزیر اعظم آفس میں سفارش کروانے کیلئے ہمارے یہاں کے افسروں کی لائن لگتی رہتی تھی۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے اس فراڈ شخص کو خوش کرنے کیلئے جس طرح سے متحرک رہی اور جس سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اگر اُس کا آدھا ہی یہاں لوگوں کے مسائل و مشکلات کے تئیں دکھاتے تو آج یہاں لوگ پریشان نہیں ہوتے اور نہ ہی ہمارے نوجوان مایوسی اور نااُمیدی کا شکار ہوئے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کو جب جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن چھینی گئی اور دفعہ370کو منسوخ کیا گیا تو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ یہاں کے نوجوانوں کو گھر بیٹھے بیٹھے نوکریوں کے آرڈر مل جائیں گے۔ لیکن 4سال ہوگئے تب سے لیکر ہمارے نوجوان یہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ کہاں گئے وہ آرڈر؟ اُلٹا ایک دن بھرتی عمل کی فہرست نکلتی ہے ، دوسرے دن شکایت ہوتی ہے اور تیسرے دن اسے منسوخ کیا جاتا ہے اور ایک منصوبہ بند طریقے سے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تاریخ بنانے کی مذموم کی جارہی ہے۔ اجتماع میں دیگر لوگوں کے علاوہ اجے کمار سدھوترا، جاوید رانا، عبدالغنی ملک، بابو رام پال، اعجاز جان، چودھری نسیم لیاقت، شیخ بشیر احمد، ماسٹر نور حسین، بملا لتھرا، ستونت کور ڈوگرہ اور مہندر سنگھ بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آج شام کے وقت کہیں کہیں مختصر وقفہ کیلئے گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کی 82ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کی 82ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کی 82ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan