سری نگر، 28 مارچ :
19 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھولے جانے کے بعد سے گزشتہ ایک میں ایک لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے سری نگر کے زبروان رینج کے دامن میں واقع مشہور ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا ہے۔فلوریکلچر آفیسر ٹیولپ گارڈن، شائق رسول نے نامہ نگاروںکو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے میں اب تک تقریباً 1,16,071 سیاح مشہور باغ کا دورہ کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں میں مقامی، ملک کی دوسری ریاستوں کے لوگ اور غیر ملکی شامل ہیں۔
موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تقریباً 42,967 مقامی لوگوں نے باغ کا دورہ کیا ہے، جب کہ 72,670 قومی اور 431 بین الاقوامی سیاح باغ کا دورہ کر چکے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کو 19 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا اور تب سے یہ باغ سیاحوں کی بڑی تعداد کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
