سرینگر/ 31 مارچ:
جموںو کشمیر سرکار نے جموںو کشمیرکے طول ارض میں عوام کو بہترٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کافیصلہ کیاکہ جی ٹونٹی کانفرنس منعقد ہونے سے پہلے ہی جموں وکشمیر میںدوسوکے قریب ای بسیں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو سونپی جارہی ہے تاکہ ان بسوں کاعوام کوایک جگہ سے دوسری جگہ لانے اور لے جانے کے لئے استعما ل کیاجاسکے ۔جموںو کشمیر سرکار نے ان گاڑیوں کوچلانے کے لئے روٹوں کاانتظام بھی کررکھاہے جنہیں آنے والے دنوں کے دوران منظر عام پرلایاجارہاہے ۔
سرکار نے فیصلہ کیاہے کہ جو لائی کے مہینے سے ان گاڑیوں کا استعمال کیاجائیگا اور یہ آرام دہ ہونگی ۔بجلی پر چلنے والی یہ گاڑیاں سردیوں میںمسافروں کوگرمی بھی دے پائیگی تاکہ سردی کے دوران انہیں مشکلوں کاسامنا ناکرناپڑے ۔ادھر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں جہاںروڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سروس دستیاب نہیں ہے میں ان گاڑیو ں کولے جانے اور مسافروں کوراحت کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔جی ٹونٹی ممالک کی میٹنگ جو ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے جارہی ہے جہاں پہلے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کومکمل کیاجارہاہے وہی لوگوں کوبہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہے تاکہ سرینگر شہر کو میٹروپالیٹن شہروں میں شامل کیاجاسکے ۔
