سرینگر/ 05اپریل
جموںو کشمیر انتظامیہ نے ایک او ربڑا فیصلہ لیاشہرسرینگرکو اضلاع سے جوڑنے کے لئے مضبوطی لائی جارہی ہے ۔انتظامیہ نے 11نئے ووٹوں کے نشاندہی کی ہے جن پر 150سے زیادہ گاڑیوں کوچلایاجائیگا اور یہ سروس صبح 8بجے سے شام 8بجے تک دستیاب رہے گی ان گاڑیوں کے سامنے پلیٹ نمبر روٹ نمبر اور کہاں سے کہاں تک کی تفصیلات درج ہوگی ان روٹوں پرپندرہ منٹ کے بعد مسافر برادار گاڑی دستیاب ہوگی ۔
روٹ نمبر ایک پر15گاڑیاں پانتھ چوک سے صورہ تک دس چاڈورہ سے صورہ تک دس پانپور سے حضرتبل تک دس بڈگام سے جہاں گیرچوک تک بیس گاڑیاں ہرد ن دستیاب رہے گی اور مجموعی طور پر 150کے قریب سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی گاڑیاں ان روٹوں پردوڑے گی ۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر آر کے بدھوریا نے تمام ڈپٹی کمشنروں کوہدایت کی کہ جن جن علاقوں میں انہیں بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات دستیا ب نہیں ہے وہ آر ٹی او کے ساتھ رابطہ قائم کرے تاکہ انہیں بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے ۔
واضح رہے کہ سرینگر اور وادی کے دوسرے علاقوں مین ایک سو کے قریب ای بسیںسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے چلائی جارہی ہے اور انتظامیہ کے مطابق جموںو کشمیرمیں ایک بہترٹرانسپورٹ پالسی کومتعارف کرایاجائیگا تاکہ لوگوں کوکئی دہائیوں سے جن پریشانیوں کاٹرانسپورٹ کے حوالے سے سامنا ہے اس سے چھٹکارا دلایاجاسکے ۔
