سرینگر 05اپریل :
جموں و کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کے صدر کو حکومت ہند کی جانب زیڈ پلس Z+ زمرہ کی مسلح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
ایک خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے دیے گئے (خطرے کے) اِن پُٹس کے بعد سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری کو جموں و کشمیر میں چوبیس گھنٹے Z+ زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
