رامبن05اپریل:
جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے جنگلی علاقے مانگت کھاری میں تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 30 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد رامبن کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا،جس دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے چار ڈٹونیٹر ، پیکا گولیوں کے راؤنڈ، ایل ایم جی بکس ، موٹار رونڈ ، کئی اے کے میگزین، نو ایم ایم پستول اور تین سو گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
