جموں۔ 6؍ اپریل:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو راج بھون میں شہید شہری سنجے شرما کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ سنجے شرما کو 26 فروری 2023 کو پلوامہ میں دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔سنجے شرما کو 26 فروری 2023 کو کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اچان علاقے میں دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا، ’’لیفٹیننٹ گورنر نے مقتول شہری کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی طرف سے خاندان کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔‘‘ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی پیشہ سے بینک سیکورٹی گارڈ تھا۔دہشت گردوں نے سنجے شرما پر اس وقت گولی چلائی، جب وہ پلوامہ ضلع کے مقامی بازار جا رہے تھے۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
