سرینگر 07 اپریل:
سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھاجپا لیڈر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار حادثاتی گولی لگنے سے از جان ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپواڑہ کے آورہ گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بھاجپا ضلع صدر کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے زخمی ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
