سرینگر 07 اپریل
جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں وادی میں مندروزں کی جائیدادوں کی غیر قانونی لیز پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے وہ تازہ ترین رپورٹ ایک ہفتے کے اندر اندر فراہم کریں۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کی ہدایت پر مندروں کی جائیدادوں کی غیر قانونی لیرز اور غیر قانونی طورپر استعمال کی جارہی مندر جائیدادوں کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر سے جاری حکم نامہ یں ڈپٹی کمشنروں کو اس معاملے میں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیاہے کہ وہ مذہبی اقلیتی املاک کی تازہ ترین انوینٹری کو بھی ہفتے کے اندر اندر مثبت انداز میں پیش کریں۔
