سرینگر،11اپریل:
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائیوے نتن گڈکری نے کہا کہ امرناتھ یاتریوں کو یاترا میں آسانی لانے کے لئے پہلگام سے سنگم اور بالتل سے سونہ مرگ تک سڑکیں تعمیر کی جائے گی، اس کے لئے ڈی پی آر بنایا جارہا ہے۔ تنن گڈکری نے کہا کہ مغل شاہراہ پر سات کلومیٹر ٹنل تعمیر کی جائے گے جس کے بعد یہ شاہراہ سال بھر کھلی رہے گی۔
وزیر نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ وزیرنتن گڈکری نے بتایا کہ یاترا کے لئے سڑک تعمیر کرنے سے یاتریوں کو یاترا کرنے میں وقت کم لگے گا اور موسم کی خرابی سے پیدا شدہ مشکلات بھی کم ہوں گے۔
اس اہم شاہراہ پر ضلع رامبن کے 60 کلومیٹر راستے پر سرما میں موسم کی خرابی سے شاہراہ بند کی جاتی ہے جس سے آمدورفت پر اثر ہوتا ہے۔ تاہم اس 60 کلومیٹر شاہراہ پر نیشنل ہاوئے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے فلائی اورز، ٹنلز اور ویا ڈکٹ تعمیر کئے جارہے ہیں،تعمیر کے بعد شاہراہ سال بھر کھلی رہی گی اور خراب موسم سے ٹریکف نظام متاثر نہیں ہوگا۔ یہ نئی شاہراہ پرانی شاہراہ کا متبادل ہوگا۔
