جموں،11 اپریل :
بی جے پی کے سینئر لیڈر دویندر سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے تو بی جے پی بھاری اکثریت سے سرکار بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے تاہم الیکشن کب منعقد ہوں گے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو لینا ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’جہاں تک جموں وکشمیر میں الیکشن کے انعقاد کا تعلق ہے تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو لینا ہے کہ کب چنائو ہوں گے لیکن جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے تو بی جے پی الیکشن لڑنے کے لئے کل بھی تیار تھی اور آج بھی تیار ہے‘.
