سری نگر،12اپریل:
جموں وکشمیر میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے متعلق یہ جانکاری نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ‘جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح 10 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی’۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔
