سری نگر،13 اپریل:
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے بیگ پالیسی 2020 کے مطابق طالبوں کے لئے ہوم ورک شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جماعت تک کے بچوں کو کوئی ہوم ورک نہیں دیا جانا چاہئے۔
وادی کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی انحراف کے طالب علموں کو بیگ پالیسی 2020 کے مطابق ہوم ورک دینے کو یقینی بنائیں۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے جاری ایک سر کیولر میں کہا گیا کہ طالب علموں کو دیا جانے والا بھاری ہوم ورک ایک مسئلہ ہے جو دونوں طلبا اور والدین کے لئے باعث پریشانی بن جاتا ہے کیونکہ ایک طلاب علم کو یہ کام رات میں ہی مکمل کرکے اگلی صبح اسکول میں اپنے اساتذہ کو دکھانا پڑتا ہے۔
