سرینگر/15اپریل:
جموں وکشمیر میں 62 دن طویل امرناتھ یاترا اس سال یکم جولائیسے شروع ہوگی اور یہ 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار نیبتایا ہے کہ یہ یاترا، اننت ناگ ضلعے میں پہلگام اور گاندر بَل ضلعے میں بال تَل، دونوںراستوں سے ایک ساتھ شروع ہوگی۔ البتہ اس سالانہ یاترا کے لئے آن لائن اور آف لائن طریقیسے رجسٹریشن کا عمل 17 اپریل کو شروع ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل یاترا اوررجسٹریشن کے لئے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلارکاوٹ اور خوش اسلوبیسے یاترا کرائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے عہدبند ہے۔ انتظامیہ عقیدتمندوں کو حفظانصحت اور دیگر لازمی سہولتیں فراہم کرے گی۔ یاترا کے آغاز سے پہلے ٹیلی خدمات شروع کردیجائیں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاتریوں کے لئے قیام و طعام، بجلی، پانی، سیکورٹیاور دیگر سہولتوں کو یقینی بنانے کی غرض سے تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے سے اشتراککررہے ہیں۔
شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، پوری دنیا میں عقیدت مندوں کیلئے صبح اور شامکی جانے والی آرتی کے رواں ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کرے گا۔ یاترا کا ایپ گوگل پلے اسٹورپر دستیاب کرادیا گیا ہے، تاکہ یاترا اور موسم کے باے میں بروقت معلومات فراہم کی جاسکیں۔
