سرینگر/ 19اپریل:
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق میدانی علاقوں میں رُک رُک کر بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری میں پوری وادی سردی کی لپیٹ میں لوگ گھروں میں محصور۔ رُک رُ ک کر بارشوں نے سرینگر اوردوسرے بڑے شہروں میںانتظامیہ کی پول کھول دی کئی علاقے جھیلوںکامنظرپیش کر رہے ہے عبور مرورمشکل بن گیاہے ناصاف پانی رہائیشی مکانوں میںگھس جانے سے مکینوں کوطرح طرح کے مشکلوں سے گزرنا پڑرہاہے ۔
وادی میں ناساز گار موسم کے بیچ گرمائی دارلخلافہ سرینگر سمیت کئی اور شہروں قصبوں میںصورتحال انتہائی سنگین بن گئی ۔رُک رُک کر بارشوں سے شہرسرینگر میں سڑکیں ایک دفعہ پھرزیرآب آگئی ناصا ف پانی رہائیشی مکانوں میںگھس گیااور بنیادیں بھی رہائشی مکانوں کی کمزورپڑگئی ۔بٹہ مالوں ،بوٹ میں کالونی بمنہ ،باغ مہتاب ،مہجور نگر کے علاوہ شہرسرینگر کے درجنوں علاقوں میںلوگوں کوعبور مرور مشکل ہوگیااور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ۔
ڈرینیج سسٹم کی عد م د ستیابی او رپانی کا نقاص نہ ہونے سے سرینگرماوردوسرے شہروں قصبوں میں لوگوں کوسخت مشکلوں کاسامناکرناپڑا ۔عوامی حلقوں نے اس بات پرحیرانگی کااظہارکیاکہ کئی برسوں سے شہرسرینگر میں ڈرینیج سسٹم تعمیرکرنے کاکام شروع کیاگیاہے ہر سال کروڑوں روپے ڈرینییج سسٹم تعمیرکرنے اور پانی کی نقاس کے لئے خرچ کئے جاتے ہے تاہم شہرسرینگر میں نہ ڈرینیج سسٹم تعمیرہورہاہے اور نہ پانی کے نقاس کویقینی بنایاجارہاہے ۔
عوامی حلقوں کے مطابق بوندھاباندھی شروع ہونے کے ساتھ ہی شہرسرینگر کے سڑکیں جھیلوں کامنظرپیش کرتی ہے اور رہائشی مکانوں میں سڑکوںپرجمع ہونے والاپانی گھس جاتاہے اور اس کی سزاعام شہریوں کوبگھتنے پرمجبور ہونا پڑتاہے ۔ادھرناسازگار موسم کے باعث پوری وادی سردی کی لپیٹ میںا ٓگئی درج حرارت میں کافی کمی آ گئی ہے ۔لوگوں نے ایک دفعہ پھرگرم ملبوسات کااستعمال کیاکانگڑیاںاور کوئلہ کو پھرسے اہمیت دی گئی صحت ا فزاء مقامات پرہلکی برفباری شروع ہونے سے سیاحوں میںخوشی کی لہردوڑگئی او رسیاح برف باری سے لطف اندوزہوئیں۔محکمہ موسمیات نے 21اپریل تک وادی کشمیرمیں ناساز گار موسم کی پیشن گوئی کی ہے ۔
