سرینگر ۔20؍ اپریل:
عید کے موقع پر ایک منفر د پہل کے تحت رضاکارانہ تنظیم پازیٹیو کشمیر نے ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے جمعرات کو آنے والی عید کے پیش نظر عید فوڈ کٹس کی تقسیم شروع کردی گئی۔”عید فوڈ کٹس” کے نام سے بنائے گئے پیکٹوں میں ضروری اشیاء کے علاوہ تہواروں پر استعمال کی جانے والی خصوصی مصنوعات جیسے بیکری اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ پازیٹیوکشمیر کے ایک رضاکار نے کہا، "ہم اپنے ضرورت مند لوگوں کے لیے اسی معیار کے اناج کو پیکٹوں میں پیک کرتے ہیں جو ہم خود گھر میں کھاتے ہیں۔یہ پیکٹ وادی کشمیر کے کئی اضلاع میں رضاکاروں کے ذریعے پہلے ہی شناخت شدہ ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ کوئی خاندان یا فرد بھو کا نہ سوئے۔ پازیٹیو کشمیر کے مینٹر بھرت راوت نے کہا کہ ہم لوگوں کی دو لائنوں پر مدد کر رہے ہیں – عید کے لیے کھانا اور دیگر ضروری اشیاء۔ راوت نے مزید کہا’خوشی کا کھانا ‘ ایک ایسا اقدام ہے جس میں ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس عید پر کوئی بھی خاندان یا فرد خالی پیٹ نہ سوئے۔ہم پسماندہ، غریب اور بھوکے لوگوں کو کھانے کی خصوصی کٹس فراہم کریں گے۔ پازیٹیو کشمیر وادی میں دن رات اس پر کام کر رہا ہے، حفظان صحت کے ساتھ پیکڈ کھانے اور عید کا خصوصی کھانا تقسیم کررہے ہیں۔
کھانے کے تحت کٹس پہلے مرحلے میں سری نگر کے کچھ حصوں اور وادی کشمیر کے دیگر ملحقہ اضلاع میں خوشی کے کھانے کی تقسیم کی مہم چلائی جائے گی۔
