• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نیشنل کانفرنس پنچایتی، بلدیاتی اور لوک سبھا الیکشن کیلئے پوری طرح سے تیار : ‏ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2023-04-25
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
نیشنل کانفرنس پنچایتی، بلدیاتی اور لوک سبھا الیکشن کیلئے پوری طرح سے تیار : ‏ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،25اپریل:
جموںوکشمیر کو موجودہ دور میں جن چیلنجوں کا سامناہے اور یہاں کے عوام جن پہاڑ جیسے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں، اُن کو ہر سطح پر اُجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی ہے اور اس کیلئے پارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں مزید سرعت لانے کی ضرورت ہے۔
ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گاندربل میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ تنظیم میں ربط و ضبط نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اورتنظیم کی بالادستی مقدم ہے ۔تنظیم میں انتشار پھیلانے والوں اور تنظیم مخالف کام کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔پا
رٹی سے وابستہ افراد کو آپسی صفوں کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ جب تک ہم متحدہ رہیں گے اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ، اُس وقت تک ہمارے مخالفین ہم پر غالب نہیں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی انتخابات ہونگے، خواہ وہ پنچایت الیکشن ہوں، بلدیاتی الیکشن ہوں، ڈی ڈی سی الیکشن ہوں، لوک سبھا الیکشن ہوں یا پھر اسمبلی انتخابات ، ہمیں ہر حال میں کمر بستہ رہنا چاہئے تاکہ ہم اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرسکیں اور اس طرح سے ہمیں واقعی لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم ہوگا اور ہم عوام کو ہر سطح پر راحت رسانی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ اپنے اسلاف کی طرح نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور نوجوان پود کو نیشنل کانفرنس کی عظیم تاریخ سے باخبر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی تنظیم کی بدولت یہاں کے عوام کو شخصی راج کے ظلم و ستم سے نجات ملی اور اُس دور کا خاتمہ ہوا جب ایک راہ گیری کو ’مہاراجہ کی جئے ہو‘ کہنے کے بعد ہی پُل پار کرنے کی اجازت ملتی تھی اور ہماری مساجد میں ایندھن اور گولہ بارود کے گورام کے طور پر استعمال کئے جاتے تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اسی ہل والے پرچم کے تلے جموںو کشمیر کے عوام کو زمین پر مالکانہ حقوق حاصل ہوئے۔
اس موقعے پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈرمیاں الطاف احمد، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، سینئر لیڈران قمر علی آخون، علی محمد ڈار، سیاسی صلح کار مدثر شاہ میری، نائب صدر صوبہ سید توقیر، غلام نبی بٹ،ضلع صدر گاندربل حاجی غلام نبی راتھر، ماہر تعلیم شیخ غیاث الدین ، حاجی غلام قادر آخون، یوتھ لیڈر مشتاق احمد میر،گلزار احمد خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کرالہ گنڈ ہندواڑہ میں جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب میاں بیوی سمیت پانچ گرفتار: پولیس

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے اے ایس ، جے کے پی ایس اور اکائونٹس سروس کے نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرر ی کے احکامات سونپے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے اے ایس ، جے کے پی ایس اور اکائونٹس سروس کے نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرر ی کے احکامات سونپے

لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے اے ایس ، جے کے پی ایس اور اکائونٹس سروس کے نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرر ی کے احکامات سونپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan