سری نگر،یکم مئی :
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر یونین ٹریٹری کے تمام مزدوروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ آئیے آج کے دن ہم اپنے مزدروں کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘عالمی یوم مزدور پر یو ٹی کے تمام مزدوروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میں قوم کی تعمیر کے لئے ان کے مثالی عزم کو سلام کرتا ہوں’۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے اپنے مزدورں اور ان کے خاندانوں ، جو ترقی کے اہم محرک ہیں، کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں’۔
بتادیں کہ یکم مئی کو دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور کے بطور منایا جاتا ہے اس دن کو ‘لیبر ڈے’ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
