جموں،یکم مئی:
جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے کھاری تحصیل میں سیکورٹی فورسز نے دو آئی ای ڈیز سمیت اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے رام بن کے کھاری تحصیل کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران جنگل میں ملی ٹینٹوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے گرینیڈ لانچر، دو رائفل گرینیڈس ، وائر لیس سیٹ، دو آئی ای ڈیز، ڈٹونیٹر ،17گولیوں کے راونڈ، 7پستول راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
