جموں۔ 2؍ مئی:
ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری او فیرل نے منگل کو یہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں خاص طور پر باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ہائی کمشنر نے یہاں راج بھون میں ایل جی سے ملاقات کی۔
ایل جی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”آسٹریلیا کے معزز ہائی کمشنر جناب بیری او فیرل سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں ترقی اور یونین ٹیریٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع، خاص طور پر باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں ایک بہترین بات چیت کی۔
