بڈگام/02؍مئی:
ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے ایس ایس پی بڈگام کے ہمراہ آج ائیر پورٹ روڈ ہمہامہ کے دیدۂ ذیب کاموں کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران فٹ پاتھ ،پارکنگ سہولیات ، شجرکاری مہم ، مصوری کے کاموں اور دیگر دیدۂ ذیب کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ کاموں میں تیزی لائی جائے اور اُنہیں مقررہ وقت میں مکمل کیاجائے ۔اِس موقعہ پر ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد ، تحصیل دار ، مختلف اِنجینئر نگ ونگوں کے ایگزیکٹیو اِنجینئران ،صوبائی فارسٹ آفیسر اور دیگر متعلقہ اَفسران موجو دتھے۔
