سری نگر/03؍مئی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہااور راج بھون کے عملے اور اَفسران نے آج اَکشے لابرو کو الوداعیہ دیا جنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات اَنجام دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے آفیسر کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل ، خلوص اور لگن کے لئے ان کی تعریف کی اور ان کی اچھی صحت ، خوشحالی اور مستقبل میں کامیابی کی خواہش کی۔
تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کے تمام اَفسران نے شرکت کی۔
