• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر میں مسلح افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا

Online Editor by Online Editor
2023-05-04
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی کے بیچ جموں روانہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر ،04مئی: 

مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ’’آرمڈ فورسز آف دی یونین آف انڈیا‘‘ کے مسلح اہلکاروں کو گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا ہے۔ یہ حکم مرکزی نیم فوجی دستوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس تحفظ کا اطلاق ریاست میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے، اب کسی بھی اہلکار کو مرکزی سرکار کی اجازت ‏کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تین سال قبل تک ریاست جموں و کشمیر میں ’’رنبیر پینل کوڈ 1989 ‘‘ نافذ تھا جس کی وجہ سے ضابطہ فوجداری، ’سی آر پی سی، 1973 ‏کے سیکشن 45 ‘ کے تحت، مسلح افواج کے ارکان کو گرفتاری سے محفوظ نہیں رکھا گیا تھا۔

مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے ‏حکومت ہند کی وزارت قانون و انصاف سے بھی مشورہ کیا ہے۔ سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر فورسز نے مذکورہ حکم جاری کیا ہے۔ اس پیشرفت سے واقف ایک ‏سینئر سی آر پی یف افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ’’سنہ 2019 میں، جب جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کیا گیا تھا، ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے ‏کسی بھی واقعے میں مسلح افواج کے اہلکاروں کو گرفتاری سے چھوٹ دینے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ میں اس موضوع پر کافی بحث ہوئی ہے۔ جموں و ‏کشمیر میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مسلح افواج کے اہلکاروں کو پُر تکلف حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘‘‏

سی آر پی ایف افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ماضی میں جوانوں کو حراست میں لینے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ ایسے سنگین معاملات میں فوج نے اپنے جوانوں کی ‏حفاظت کے لیے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سختی سے نمٹا ہے۔ چونکہ کسی بھی قسم کی ڈیوٹی کے دوران سپاہی اپنی مرضی سے کچھ نہیں کرتا وہ صرف ‏اپنے افسر کے حکم کی تعمیل کرتا ہے اور مقررہ (دی گئی) ڈیوٹی انجام دیتا ہے۔‘‘‏

افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر ڈیوٹی کے دوران ہجوم کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے، خواہ وہ ناکہ ڈیوٹی ہو یا امن و امان برقرار ‏رکھنے کا معاملہ۔ چند سال پہلے تک کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات عام تھے۔ ان میں کئی فوجی زخمی ہو جاتے تھے۔ اس وقت جب حالات کو سنبھالنے کے لیے ‏جوانوں کی طرف سے طاقت کا استعمال کیا گیا تو انہیں ملزم بنا کر قانونی کارروائی کے دائرے میں لانے کی کوشش کی گئی۔ اب جموں و کشمیر اور لداخ میں جوانوں کو گرفتاری ‏سے تحفظ دیا گیا ہے۔

‏’’اب ریاستی سرکار مذکورہ دفعہ کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت اپنی پولیس فورس کو تحفظ بھی فراہم کر سکتی ہے۔ جموں کشمیر اور لداخ میں فوج کے علاوہ تمام مرکزی فورسز کے ‏جوانوں کو گرفتاری سے تحفظ فراہم ہوگا۔ سی آر پی ایف کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ اگر مسلح افواج کا کوئی جوان ڈیوٹی پر سفر کر رہا ہے تو اس کی حفاظت کا بھی ‏انتظام کیا جائے گا۔‘‘‏افسر نے ماضی میں وادی میں پیش آئے فرضی تصادم و دیگر جرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تفصیلی آرڈر جاری ہونے کے بعد کافی باتیں واضح ‏ہونگی۔ مسلح افواج کا اہلکار اگر کوئی غلط کام انجام دیتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن گرفتاری کی اجازت مرکزی سرکار سے لینی ہوگی۔‘‘‏

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی میں مسلسل خراب موسمی صورتحال:باغبانی کا سیزن متاثر

Next Post

رام بن میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد از جان، پانچ دیگر زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
رام بن میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد از جان، پانچ دیگر زخمی

رام بن میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد از جان، پانچ دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan