سری نگر/05؍مئی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھ پورنیما کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ پورنیما کے موقعہ پر لوگوں کو اَپنی دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لارڈ بدھا کی عدم تشدد ، محبت اور ہمدردی کی تعلیمات اِنسانیت کو ہم آہنگی سے زندگی گزارنے کی راہ پر گامزن کرتی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ صحیح عمل اور ان کے ابدی پیغام نے اِنسانیت پر گہر ااَثر ڈالا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بدھ پورنیما کا یہ تہوار سب کے لئے اَمن ، خوشحالی اور خوشی کی نوید لے کر آئے۔
