سری نگر،8 مئی:
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے گلوا ن پورہ چھتہ بل میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح گلوان پورہ چھتہ بل میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کی ا س واردات میں غلام نبی ڈار کا رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں رہائشی مکان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
