• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

‎جی ٹوئنٹی مندوبین کی جھیل ڈل سیر کیلئے شکارے جاذب نظر بنائے جارہے ہیں

Online Editor by Online Editor
2023-05-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
‎جی ٹوئنٹی مندوبین کی جھیل ڈل سیر کیلئے شکارے جاذب نظر بنائے جارہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: جی 20 سربراہ اجلاس سے سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کافی خوش اور پرُ امید نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اس سے نہ صرف جموں و کشمیر کی بین ‏الاقوامی سطح پر تشہیر ہوگی بلکہ کشمیر کے سیاحتی شعبے کو نئی جہت ملے گی۔ ایسے میں اب کشمیر کی دستکاری مصنوعات سے وابستہ افراد بھی یہ امید ‏باندھے ہوئے ہے کہ اس طرح کا سمٹ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی دستکاری مصنوعات کی بھی تشیہر میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے۔
ادھر جی 20 ممالک کے مندوبین شہرآفاق جھیل ڈل اور گلمرگ کی بھی سیر کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جھیل ڈل کو خود رو ‏گھاس پھوس اور لیلی سے پاک و صفائی کرنے کے لیے اس وقت کئی مقامات پر افرادی قوت کے ساتھ مشنیری کو بھی کام پر لگایا گیا ہے تاکہ جھیل ڈل کو جاذب ‏نظر بنایا جاسکے۔ وہیں جن شکاروں میں آنے والے سفیر جھیل ڈل کے خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھائے گے ان کو بھی سجانے اور سنوارنے کا کام انجام دیا ‏جارہا ہے۔ 50 سے زائد شکاروں کو مندوبین کی سیر کے لیے منتخب کیا گیا اور مزکورہ شکاروں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ ‏شکاروں میں لائٹنگ سسٹم نصب کیا جارہا ہے، وہیں دیگر آرائشی ساز وسامان سے بھی شکاروں کی جاذب نظر بنانے کام کیا جارہا ہے۔
اس موقعے پر شکارا والوں بے حد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تاریخی دن ہوگا جب بیرون ممالک کے سفیر جھیل ڈل کی حسین نظاروں کا لطیف شکاروں میں ‏کریں گے۔بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف سیاحتی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ بین الاقوامی سیاحت کو فروغ حاصل ‏ہوگا۔جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 5 کے شکارا ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ بات چیت کے دوران ‏کہا کہ محکمے سیاحت نے ہر ایک گھاٹ سے پانچ پانچ شکاروں کو مندوبین کی سیر کے لیے منتخب کیا ہے۔ ہم اس وقت ان کی سجاوٹ کرنے میں جٹ گئے ہیں ۔ ‏انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران سیاحتی شعبہ پٹری پر آرہا ہے اور منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سیاحتی شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا ‏اور خاص کر غیر ملکی سیاح ماضی کی طرح کشمیر کی زیادہ سے زیادہ رخ کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو اس طرح کے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ رواں ماہ کے آخری ہفتے یعنی 22 ‏سے 24 مئی تک سمٹ سرینگر کے شہر افاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ‏ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ‏ترکی اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کم قیمت والے سیب کی درآمد پر پابندی

Next Post

وادی کے طول ارض میںسڑکوں کی حستہ حالت لوگوں کے لئے درد سر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
وادی کے طول ارض میںسڑکوں کی حستہ حالت لوگوں کے لئے درد سر

وادی کے طول ارض میںسڑکوں کی حستہ حالت لوگوں کے لئے درد سر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan