سرینگر /والدین سے اضافی چارجز وصول کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی کا اعلان کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ 10ویں اور 12جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کیا جائے گا ۔
سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہارڈ زونوں میں پرچوں کی جانچ کا عمل جاری ہے اور ہم اس کے انتظار میں ہے اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ ناظم تعلیم نے بتایا کہ ہم اس کوشش میں ہے کہ ہم جلد از جلد اس عمل کو مکمل کرکے امتحانی نتائج کا اعلان کر سکے اور امیدہے کہ رواں ماہ کے آخر تک اس عمل کو مکمل کرکے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔
اس موقعہ پر ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی جانب سے والدین سے اضافی چارجز لینے کی کارورائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو کوئی بھی اس میںملوث ہو گیا ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں شکایات موصول ہوتی ہے وہاں محکمہ کی کارروائی ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنا یا جا رہا ہے کہ والدین کو کہیں پر بھی کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔ ناظم تعلیم نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہی ایک شکایت موصول ہوئی جس کے بعد ہم نے کارورائی کرتے ہوئے وہاں کی جو بھی منیجنگ باڈی کو برخواست کیا ۔
