• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جی ٹونٹی اجلاس : کشمیر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات، سراغ رساں کتوں کی ‏مدد سے تلاشیاں

Online Editor by Online Editor
2023-05-14
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ کے بیچ وادی بھر میں سیکورٹی بندوبست سخت
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،15 مئی:
ماہ رواں کے اواخر میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی ورکنگ گروپ اجلاس کے پیش نظرسری نگر میں ‏سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔‎ شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ سماج دشمن عناسر کے منسوبوں کوناکام بنایا ‏جاسکے۔‎
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی ‏کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔‎شہر سری نگر کے اکثر علاقوں میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے ۔‎ معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر میں بھی سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔‎
ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ‏ہے۔‎ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ‏ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔‎ ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔‏‎
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائین شہر میں بھی جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔‎ سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔‎
ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور ‏خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔‎
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر گرمائی راجدھانی سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ ‏جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔‎
ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سری نگر شہر میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ رات کے دوران ‏فورسز کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے۔‎
معلوم ہوا ہے کہ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ‏ڈلگیٹ سے لے کر شالیمار تک شاہراہ کی تلاشی لی جارہی ہیں۔‎
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔‎
انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔‎
ان کے مطابق شہر میں جگہ جگہ خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔‎ انہوں نے مزید بتایاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے سری نگر کے حدود میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔‎
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پولیس تھانوں پر سابق سنگبازوں کی طلبی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کو پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں کوئی بھی رسک لینے کی پوزیشن میں ‏نہیں اور شہر بھر میں مشکوک نظر آنے والے افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔‎

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جی 20 ایونٹ کی کامیابی حکومت کے ہر عہدیدار کی اجتماعی ذمہ داری ہے: چیف سکریٹری

Next Post

بارشوں سے فصلوں کو مہلک بیماریوں کا خطرہ ،کسان اور باغ مالکان کی نیندیں حرام

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
بارشوں سے فصلوں کو مہلک بیماریوں کا خطرہ ،کسان اور باغ مالکان کی نیندیں حرام

بارشوں سے فصلوں کو مہلک بیماریوں کا خطرہ ،کسان اور باغ مالکان کی نیندیں حرام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan