سری نگر،15مئی :
وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پیر کے روز جواں سال نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز چاڈورہ کے زلوا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا چنانچہ اہل خانہ نے اس کو سب ضلع ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے حوالے کی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔
