سری نگر:پولیس نے پیر کو بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے طلباءاور ادارے کے ہاسٹل میں باہر کے لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے کہا کہ جموں کے جی ایم سی ہاسٹل میں کچھ طلباءاور باہر کے لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
قبل ازیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ جی ایم سی جموں سے پریشان کن کال موصول ہوئی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے معاملے پر حالیہ جھگڑے کے نتیجے میں کشمیری طلبہ کا ایک گروپ زخمی ہوا ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا، "ایک طالب علم پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا گیا اور اس کے سر پر 12ٹانکے لگے۔”
اس دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔”حیران کن ہے کہ گورنمنٹ فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے والی فلموں کے ذریعے تشدد کو فروغ دیتا ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بی جے پی کی معمولی انتخابی منافع کی پیاس بجھانے کے لیے معصوموں کا خون بہایا جا رہا ہے اس دوان انہوں نے ایل جی سے گذارش ہے کہ وہ نوٹس لیں اور مجرموں کو سزا دیں”، محبوبہ نے ٹویٹ کیا۔
