سری نگر،17مئی :
جموں وکشمیر سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آ ئی یو ) نے ترال میں تین مقامات پر چھاپے ڈالے
معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایس آئی یو نے بدھ کی صبح ترال میں تین مقامات پر چھاپے مارے.
آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
