• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشتواڑ نیشنل پارک کے کیمرہ ٹریپ میں تین برفانی ‏چیتے کے تصاویر قید

Online Editor by Online Editor
2023-05-18
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشتواڑ نیشنل پارک کے کیمرہ ٹریپ میں تین برفانی ‏چیتے کے تصاویر قید
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشتواڑ:جموں و کشمیر کے وائلڈ لائف کنزرویشن ڈپارٹمنٹ کی ریسرچ ٹیم نے کیمرہ ٹریپ تصاویر کے ذریعے کشتواڑ ہائی ‏ایلٹیٹیوڈ نیشنل پارک میں برفانی چیتے کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر معدومیت کے خطرے سے دوچار ‏انواع کے حوالے سے امیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔ برفانی چیتے زیادہ تر 3ہزار سے 4ہزار 500 میٹر کی اونچائی پر پائے جاتے ہیں اور ‏انہیں کشتواڑ نیشنل پارک اور جموں کے علاقے میں اس کے آس پاس کے علاقوں، وسطی اور شمالی کشمیر کے کچھ حصوں اور لداخ کے ‏برفانی علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔
وائلڈ لائف وارڈن ارون گپتا نے بتایا کہ 2,195.50 مربع کلومیٹر پر پھیلے کشتواڑ نیشنل پارک میں برف باری سے پہلے کیمرہ ٹریپ ‏لگائے گئے تھے۔ ان کیمرہ ٹریپس کو دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے اور برفانی چیتے کی کئی تصاویر فریم میں قید کی گئی ہیں۔ واضح ‏رہے کہ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (‏IUCN‏) نے برفانی چیتے کو غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل نومبر 2021 میں وائلڈ ‏لائف ڈیپارٹمنٹ نے مرکزی وزارت ماحولیات کے سنو لیپرڈ پروجیکٹ کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی مہم شروع کی تھی، جس میں برفانی ‏چیتے کی آبادی کا اندازہ لگانے کی مہم شروع کی گئی تھی۔ اس کے ذریعے انواع کی شناخت اور ان کے مناسب تحفظ کے لیے درپیش چیلنجز ‏پر توجہ مرکوز کی گئی۔
گپتا نے کہا کہ کیمرے کے ٹریپ فریموں میں سے ایک میں تین برفانی چیتے کو کشتواڑ ہائی ایلٹیٹیوڈ نیشنل پارک کے رینائی ‏کیچمنٹ میں برف سے ڈھکے ہوئے علاقے کے درمیان میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے برفانی تیندووں کو ‏دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور علاقائی جنگلی حیات وارڈن کمار ایم کے اور وائلڈ لائف وارڈن چناب ڈویژن کشتواڑ مجید بشیر منٹو کی ‏قیادت میں تحقیقی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ امسال فروری ماہ میں سرینگر لیہہ قومی شاہراہ کے نزدیک ایک برفانی چیتے کو ایک مقامی جنگلی بکری کا شکار کرتے ‏ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ایک شہری نے برف سے ڈھکی ہوئی چٹانوں پر قلیل تعداد میں پائے جانے والے اس جانور کو اپنا شکار چٹ کرتے ‏ہوئے کیمرے میں قید کیا ہے۔ عام طور پر ایسے مناظر ملنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ راہل کرشنا نامی ایک شہری نے، جو ہمالین ‏انسٹیٹیوٹ آف الٹرنیٹیوز کے صدر ہیں، اور لداخ خطے میں ثقافت کے شعبے میں سرگرم ہیں، نے بتایا کہ انہیں یہ مناظر لیہہ ‏قصبے سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پرفے نامی گاؤں میں ملے جہاں شاہراہ سے قریباً ایک سو میٹر کے فاصلے پر برفانی چیتے نے ‏ایک بلیو شیپ (مقامی بھیڑ کی ایک قسم) کو شکار کیا تھا۔ ایک ویڈیو میں چیتا شکار ہوئے جانور کی کھال کھینچ رہا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

Next Post

اونتی پورہ سڑک حادثہ،دو غیر مقامی افراد لقمہ اجل، 9 زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پونچھ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر معمر خاتون از جان

اونتی پورہ سڑک حادثہ،دو غیر مقامی افراد لقمہ اجل، 9 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan